لندن//امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کو شفاف قرار دینے کے بیان پر امریکی انتخابات کی سائبر سیکیورٹی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ کو عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔منگل کو ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ "وہ سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کو امریکی صدارتی انتخاب سے متعلق ان کے حالیہ بیان کی بنیاد پر فارغ کر رہے ہیں۔"صدر ٹرمپ کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کرسٹوفر نے الیکشن سے متعلق بہت غلط بیانی کی۔ صدر نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تین نومبر کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور دھاندلی ہوئی تھی۔صدر نے الزام لگایا کہ انتخابات میں مردوں نے ووٹ ڈالے، مبصرین کو انتخابی عمل کے جائزے کی اجازت نہیں دی گئی، ووٹنگ مشینیں خراب تھیں جنہوں نے انہیں ملنے والے ووٹوں کو بائیڈن کے ووٹ قرار دے دیا اور وقت گزرنے کے بعد بھی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔ٹوئٹر نے ایک بار پھر صدر ٹرمپ کی اس ٹوئٹ پر انتباہی نوٹس لگا دیا ہے۔اپنی برطرفی کے بعد کرسٹوفر کریبز نے اپنے ایک نئے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی کہ انہیں اپنے کام پر فخر ہے۔