کپوارہ/اشرف چراغ //عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین کی صدارت میں تھین کلاروس میں عوامی دربار منعقد ہوا جس میں لوگو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ضلع کے دیگر افسران کے علاوہ پنچائتی اور ڈی ڈی سے ممبران بھی موجود تھے ۔مقامی لوگو ں نے پینے کے پانی ،سڑکو ں کی خستہ حالی اور بجلی کی فراہمی میں بے ترتیب کٹوتی، کلاروس کے سکولو ں میں بنیادی سہولیات کے علاوہ تدریسی عملہ کی تعیناتی، سرکلی کلاروس میں ایک بینک برانچ کے قیام جیسے مسائل ابھارے اور ان کا سدباب کرنے کامطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر امام الدین نے لوگو ں کو یقین دلایا کہ جائز مسائل کو اولین ترجیحات میں شامل کر کے انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے 32کنبو ں میں گولڈ ن ہیلتھ کارڈبھی تقسیم کئے ۔انہوںنے ہیلتھ سنٹر کلاروس کا بھی دورہ کیا اورمریضوں کو میسر طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔