بانہال//حکام نے کہا ہے کہ آج سے شاہراہ پر دونوں طرف سے چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیںہوگی ۔ سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمتی کام کے پیش نظر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی۔جمعہ کو نہ تو جموں سے سرینگر آنے اور نہ ہی سرینگر سے جموں کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت دی گئی ۔محکمہ ٹریفک نے دسمبر میں ہر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل بند رکھنے کا اعلان کیا تھا تاکہ شاہراہ کی ضروری مرمت کی جاسکے۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سنیچر سے شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک چلانے کی اجازت دی جائیگی لیکن یہ سہولیات صرف چھوٹی گاڑیوں کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی مسافر و نجی گاڑیاں دو طرفہ چلیں گی تاہم بڑی گاڑیوں یکطرفہ طور پر ہی فی الحال چلنے کی اجازت ہے۔