مینڈھر//سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں کورونا ویکسین ٹیکہ کاری کا سلسلہ جاری ہے اور فرنٹ لائن ورکروں کے ساتھ ساتھ معمر شہریوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کو بھی ویکسین دی گئی۔اس دوران لوگوں نے بڑھ چڑھ کر ویکسین کے عمل میں شرکت کی اور محکمہ صحت کاشکریہ اداکیا۔محکمہ کے ایک افسر نے بتایاکہ یہ ویکسین فرنٹ لائن ورکروں کے علاوہ معمر شہریوں کیلئے اہم ہے اور وہ سبھی سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ویکسین لگوائیں۔