انقرہ //ترکی نے اسلاموفوبیا کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اور علاقائی تنظیموں کے ایجنڈے میں برقرار رکھنے کے لیے کوششیں اور اقدامات کا شروع کررکھے ہیں۔ اس حوالے سے تْرک دفتر خارجہ نے 15 مارچ کو ’’عالمی یوم جدوجہد برائے انسدادِ اسلامو فوبیا کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیو زی لینڈ کے کراسٹ چرچ شہر میں 15 دہشت گر دحملے کی دوسری برسی کے موقع پر ہم اس مذموم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں اور ان کی یاد منارہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے عالمی سطح پر اسلام کی مخالفت اور عدم رواداری کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار سنبھال رکھا ہے۔ یہ اسلامی تعاون تنظیم کی اس ضمن میں کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔