کوٹرنکہ// گرلزہائی سکول بدھل کے احاطے میں میں نصب ہینڈ پمپ ناکارہ ہونے کی وجہ سے سکولی بچیوں کو پینے کے صاف پانی کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔متعدد لوگوں نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان خرب ہوئے ہینڈ پمپوں کے متعلق متعدد بار مقامی انتظامیہ کو بتایا مگر بد قسمتی سے کسی نے دھیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب کی بار سننے میں آیا ہے کہ خراب پڑے پمپوں کی مرمت کا کام محکمہ دیہی ترقی کو سونپ دیا گیا ہے وہیں ایگزیکٹیو انجینئر گرائونڈ واٹر ڈویژن نے بتایا کہ یہ کام اب محکمہ دیہی ترقی ہی کرتا ہے۔