پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے موجودہ مالی سال کے ہائیڈرولک سیکٹر کیپیکس بجٹ اور ضلع میں جل جیون مشن کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اضافی ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ رشید چوہدری، ایس سی ہائی ڈرالوجک سرکل پریم ناتھ گپتا ،ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی راجندر شرماکے علاوہ دیگر ضلع افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران مختلف پروجیکٹوں پر چل رہے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا اس کے علاوہ آنے والے رکاوٹوں پر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں پانی کی فراہمی سے متعلق مختلف اسکمیں چل رہی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے رواں سال مارچ تک جاری کردہ فنڈز کے 100 فیصد استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ضلع پونچھ میں جل جیون مشن کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئرز کو ہدایت دی کہ وہ تمام کاموں کے لئے انتظامی منظوری کو یقینی بنائیں تاکہ تمام کام اچھی طرح سے مکمل کئے جا سکیں۔
پونچھ میں جل شکتی مشن کے تحت ریلی بر آمد
پانی کا عقلمندانہ استعمال ضروری :مقررین
حسین محتشم
پونچھ //ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے جل شکتی مشن جس کے چیئر مین ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ ہیں ،عالمی یوم آب کے سلسلہ میں پچھلے کئی روز سے تقریبات اور جانکاری کیمپ منعقد کر کے لوگوں کو پانی کو بچانے کا پیغام دیا جا رہا ہے ۔اس سلسلہ میں جل شکتی مشن نے غیر سرکاری تنظیم سوسائٹی فار شیڈولڈ اینڈ بیکورڈس (ایس ایف ایس اے بی) اور نہرو یوا کیندر کے اشتراک سے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کے دفتر سے ایک ریلی برآمد کی جسے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ اندر جیت نے ہری جھنڈی دیکھا کرروانہ کیا۔اس ریلی میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات، اساتذہ، مختلف تنظیموں کے رزاکاروں اور متعلقہ محکموں کے عملہ نے شرکت کی ریلی قلعہ پونچھ سے ہوتے ہوئے بس اڈہ کے راستے بوائز ہار سکنڈری اسکول میں اختتام پذیر ہوئی ۔جہاں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایس ای ہائی ڈرولک سرکل پونچھ پریم ناتھ گپتا، مہمان اعزازی کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹرشمیم احمد بانڈے اور پرنسپل ماڈل ہائر سکنڈری اسکول بوائز پونچھ سُدرشن کمار شرما نے شرکت کی۔جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا میں موسمی تبدیلی تیزی سے ہو رہی ہے جو پانی کی قلت کی وجہ بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہاسرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک ہر شہری کیلئے جو پانی تھا اب کم ہو رہاہے اور سنہ 2030 تک مزید کم ہو جائے گا۔پروگرام کے دوران نہرو یوا کیندر کے ڈسٹرک یوتھ کواڈینیٹر نتن شرما،ماسٹر صابر حسین بٹا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا عقلمندانہ استعمال ضروری ہے۔اس دوران خطبہ استقبالیہ میں وسیم احمد شاہین ٹیم ممبر (ایس ایف ایس اے بی) نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ نظامت کے فرائض احتشام حسین محتشم نے انجام دئے جبکہ امتیاز لون کوارڈینٹر (ایس ایف ایس اے بی)نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔