مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے چھجلہ علاقہ میں ایک ٹریکٹر اس وقت حادثے کاشکار ہوگیا جب وہ کینی نڑونی سڑک پر بجری لیکر جارہا تھا اور کئی سو فٹ نیچے چلا گیا جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔حادثے کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور ڈرائیور کو سب ضلع ہسپتال مینڈھر زخمی حالت میں منتقل کیا جس کا علاج سب ضلع ہسپتال مینڈھر میں چل رہاہے جسکی پہچان وقار احمد ولد جہانگیر احمد ساکن چھجلہ کینی کے طور پر ہوئی ہے۔ مینڈھر پولیس نے اس تعلق سے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔