سرینگر // مینڈھر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے سنیچر کو زیر تعلیم چلڈن پارک کا معائینہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں کہ وہ معیارکو بہتر بنائیں، نہیں توان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کشمیرعظمیٰ میں شائع ہوئی خبر کے اثر کے طور پر محکمہ سیاحت کے افسران،ایس ڈی ایم مینڈھر،تحصیلدار مینڈھراور دیگر افسران نے زیر تعمیر چلڈرن پارک کا معائنہ کیا اور متعلقہ جونیئر انجینئر کو ہدایت دی کہ وہ معیارکو بہتر بنائیں ۔واضح رہے کہ حال ہی میں کشمیرعظمیٰ کے شمارے میں یہ خبر شائع کی گئی تھی کہ اس چلڈرن پارک کاکام غیر معیاری طور پر کیاجارہاہے اور حکام خاموش ہیں جس کے بعد افسران موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے خود معائنہ کیا اور اس کام کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔