کپوارہ// فوج نے کرناہ کپوارہ شاہراہ پر پھنسے 2شہریوں کو ریسکیو آپریشن کر کے بچا لیا ۔ نستہ چھن گلی پراتوار کے روز فوج کو اطلاع ملی کہ وہاں2شہری بھاری برف باری کے سبب گاڑی سمیت پھنس گئے ہیں جن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔یہ شہری چوکی بل سے کرناہ کا سفر کر رہے تھے تو اس دوران بھاری برف باری کے نتیجے میں یہ خونی نالہ کے مقام پر پھنس گئے اور شدید ٹھنڈ سے ان کی حالت خراب ہو گئی ۔اطلاع ملتے ہی نستہ چھن فوجی چوکی سے فوج نے خونی نالہ کی طرف پیش قدمی کی اور دونوں شہریوں کو بچا کر انہیں محفوظمقامات پر پہنچا دیا۔