سوپور// موسلادھار بارش کے دوران فوڈ ، سول سپلائی اینڈ کنزیومر افیئرز کی خصوصی مارکیٹ چیکنگ ٹیم نے سوپور اور ملحقہ علاقوں میں مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ فوڈ اینڈ سپلائیز بارہمولہ کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ پر توجہ لازمی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے گوشت کی مختلف دکانوں کا معائنہ کیااور صارفین کے ساتھ بات چیت کی کہ وہ صرف سرکارکی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر گوشت خریدیں۔ انہوں نے قصائیوں کو بھی خبردار کیا کہ وہ دکانوں کو کھلا رکھیں اور سرکاری قیمتوں کے مطابق گوشت فروخت کریں۔ریٹ لسٹ بھی دکانداروں میں تقسیم کی گئی تھی اور ہدایت کی گئی کہ دکان میں مذکورہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا’’ جو لوگ اب بھی گھر سے مٹن فروخت کرتے ہیں ان کو بلیک لسٹ کیا جائے گا اور ان کی دکانوں کو ضوابط کے مطابق بندکیاجائے گا اور ان کی لائسنس منسوخ کردئی جائے گی۔