سوپور+بڈگام// کھاگ بڈگام کا ایک شہری جنگل سے لکڑیاں لانے کے بعد واپسی پراچانک بیہوش ہوکر فوت ہوگیاجبکہ سوپور میں ایک استاد کی لاش پراسرارحالات میں تارزو میں پائی گئی۔کھاگ بڈگام سے ملحقہ نو روز آباد میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب 55 سالہ شہری جنگل سے لکڑی لانے کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوروز آباد کھاگ سے چند افراد پاس ہی جنگل سے لکڑی لانے گئے تھے،لکڑیاں جمع کرنے کے بعد جب سب گھر کی آرہے تھے ،تو تھکاوٹ کی وجہ سے 55 برس کے عبدلاحد میر ولد عبدالخالق چند منٹ کے لئے کاٹی گئی لکڑیوں سے ٹیک لگاکر بیٹھ گئے اوراسی وقت حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگئے۔دیگر ساتھیوں نے اُسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا تاہم وہاں ڈاکٹر نے اُسے مردہ قرار دیا۔ادھرسوپور میں سومورا کوایک پینتیس برس کے اُستادکو پراسرارحالت میں مردہ پایا گیا۔پولیس کے مطابق تارزو میں مقامی لوگوں نے آٹو اسٹینڈ کے قریب ایک لاش کو دیکھااور پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کراُسے اسپتال پہنچایا ،جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔پولیس نے مطابق لگتا ہے کہ اُس کی موت دل کادورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔پولیس نے متوفی کی شناخت غلام محمد وانی ولدغلام حسن وانی ساکن داراگام پٹن کے طور کی۔