سمبل سونا واری//سمبل سوناواری کے نسبل علاقے میں آہن بل جھیل میں مہاجر پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف اور فاریسٹ پروٹکشن فورس کی مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران بندوق، کارتوس اور دیگر اشیاء ضبط کی گئیں۔محکمہ کوآہن بل جھیل میں مہاجر پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے کی شکایات مل رہی تھیں جس کے بعد مشترکہ کارروائی کی گئی اور شکار میں استعمال ہونے والی بندوق کارتوس،چاقو اور مصنوعی بطخ ضبط کئے گئے ،تاہم اس موقعہ پر شکاری فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔وائلڈ لائف رینج آفیسر سہیل قاضی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آہن بل جھیل میں مہاجر پرندوں کا غیر قانونی شکار سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔