اننت ناگ //کوکرناگ میں سیکورٹی فورسز نے ایک ناکہ کے دوران گاڑی سے اسلحہ ضبط کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس بیان کے مطابق 19آر آر،اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر سنز گڈول علاقہ میں ایک ناکہ لگایا کیونکہ انہیں اس علاقے میں مشتبہ حرکات و سکنات کی اطلاع ملی تھی۔ اس دوران یہاں سے ایک سو مو گاڑی زیر نمبرJK03B/9793 کو روک اور اسکی تلاشی لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران گاڑی سے ایک ہتھ گولہ اور گولیوں کے 16 رونڈ بر آمد کئے گئے۔ پولیس نے سو مو ڈرائیور وسیم احمد مغلو ولد عبدالقدوس مغلو ساکنہ سنزء گڈول کو حراست میں لے کر گاڑی ضبط کی۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔