جموں//جموں و کشمیر کے سابق چیف سکریٹری اور سابق ایم ایل سی بی آر کنڈل نے نیشنل کانفرنس سے استعفیٰ دے دیا۔بی آر کنڈل نے بتایا’’میں نے نیشنل کانفرنس سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ میں تقریبا 2 سال سے بے کار ہوگیا تھا "۔کنڈل نے مزید کہا "مجھے جموں پونچھ پارلیمنٹری سیٹ سے کھڑا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ میں نے اس وقت پارلیمنٹ کی نشست کے لئے صبح 10 بجے نامزدگی فارم داخل کرنے کے لئے فارم لایا اور اسے پْر کیا۔ مجھے شدید صدمہ پہنچاجب پارٹی سے مجھے فون آیا کہ پارٹی کا ٹکٹ کسی اور کو دیا گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سے لاتعلقی سے انہیں تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے ایک سوال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا "میرا ابھی تک سیاست میں رہنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے" ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سے ان سے کبھی مشورہ نہیں کیا گیا یا رابطہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا "میں اس وقت NC کے ساتھ نہ ہونے کے برابروابستہ تھا‘‘ ۔ بی آر کنڈل نے ڈاکٹرفاروق عبد اللہ کے نام اپنے خط میں لکھا کہ ایک مختصر تقریب کے دوران مارچ2019میں بھٹنڈی جموں میں آپ نے مجھے جموں،پونچھ پارلیمنٹری نشست کا اْمیدوار قرار دیا، آپ نے میری پارٹی میں شمولیت کا ابھی اعلان کیا۔بعد ازاں مذکورہ پارلیمانی سیٹ نامعلوم وجوہات کی بناء پر کانگریس کو دی گئی اور تب سے توی میں کافی پانی بہا ہے۔سابق ایم ایل سی بی آر کنڈل نے آگے لکھاکہ تب سے کسی نے بھی میری خدمات کا استعمال ضروری نہیں سمجھا ،اس لئے میرا نیشنل کانفرنس کے ساتھ خود کو وابستہ رکھنا بے معنی بن گیا ہے۔ سابق آئی اے ایس آفیسر کنڈل نے مزید لکھاکہ 2 سال منتظر رہنے کے بعد اب میں نیشنل کانفرنس سے خود کو الگ کررہا ہوں۔