بانہال // بانہال کے نوجوان اور مرد و خواتین کے طرز زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں مدد کرکے روزگار اور تعلیم تربیت فراہم کرنے کیلئے فوج کی طرف سے کئی پروگرام چلائے جارہے ہیں اور آپریش سد بھائونہ کے تحت کئی پروگرام ابھی بھی جاری ہیں۔ بانہال میں فوج کی طرف سے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ٹیلرنگ ، آئی ٹی آئی میں کمپوٹر اور ڈرائیونگ وغیرہ کی تربیت میں بھرپور مدد کی جارہی ہے اور ان کورسز کو کرانے کیلئے نہ صرف مفت سلائی مشینیں فراہم کی گئیں بلکہ کمپوٹر سیکھنے والی 24 لڑکیوں کو مالی معاونت بھی کی جارہی ہے۔ لور گنڈ ٹھٹھاڑ بانہال میں نوجوان کو صحتمند رہنے کیلئے ایک جیم خانہ اور کرکٹ کی پیچ کا قیام فوج کی طرف سے عمل میں لایا گیا ہے جہاں سینکڑوں نوجوانوں مستفید ہورہے ہیں اور مختلف شعبوں اور پلیٹ فارموں سے اپنا ہنر دکھا رہے ہیں۔ آپریش سدبھاونہ کے تحت ہائی سکول کسکوٹ سمیت بانہال کے علاقوں میں درجنوں میڈیکل کیمپ منعقد کئے گئے ہیں جہاں فوج اور سول ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کی جانچ کی اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی کونسلر بانہال امتیاز احمد کھانڈے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس سالوں سے حالات میں بہتری آئی ہے اور فوج کی طرف سے عوام دوست اقدامات کی وہ سراہنے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام حالات کے علاؤہ ناگہانی آفات ، آتش زنی اور سڑک حادثات کے دوران فوج عوام اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے اور بیروز گار نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مدد کی جارہی ہے۔عام لوگ ، پنچایتی نمائندگان بھی اور فوج کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں سے فائیدہ اٹھانے والے نوجوان فوج کے اس ایثار سے بہت خوش ہیں۔