بانہال// شاہراہ پراتوار کی رات سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ پیر کی شام تک رک رک کر جاری تھا تاہم شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔ پیر کے روز شاہراہ پر جموں سے وادی کشمیر کی طرف پہلے مسافر گاڑیوں کو اور بعد جیکھینی ادہمپور سے مال بردار ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران بانہال اور اس کے پہاڑوں پر اتوار کی رات دس بجے سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری تھا تاہم شاہراہ بند نہیں ہوئی۔ ٹریفک پولیس ایڈوائزری کے مطابق آج یعنی منگل کو مسافر ٹریفک دوطرفہ طور چلایا جائے گا۔