جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر قصبہ کے اکثر مقامات پر نکاسی آب نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے عام راہگیروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔تحصیل کمپلیکس مینڈھر کے مین گیٹ کے قریب مسلسل پانی جمع ہونے کی وجہ سے ملازمین کیساتھ ساتھ عام لوگوں کو جہاں آنے جانے میں دشوریاں درپیش ہیں وہائیں بد بو کی وجہ سے ملحقہ علا قہ میں آنے والوں کی پریشانی میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔مکینوںنے بتایا کہ تحصیل کمپلیکس کے ساتھ تعمیر کردہ ٹائلٹ کمپلیکس میں بھی گندگی کے ڈھیر جمع ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ سے گزرنا بھی مشکل ہے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ قصبہ کی نالیوں کی صفائی کرنے کیساتھ ساتھ ان کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔اس دوران ایس ڈٰی ایم مینڈھر نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل کمپلیکس کے قریب جمع پانی کیساتھ ساتھ دیگر مسائل کو بھی حل کیاجائے ۔