پونچھ// احساس فاؤنڈیشن کے بینر تلے سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں کھیلے جا رہے پہلے پونچھ پریمئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنا منٹ کا فائنل جمعرات کو ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد پونچھ سمیشر کرکٹ کلب نے اپنے نام کر لیا۔ پونچھ سمیشر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 154 رنز بنائے جبکہ 155 کا تعاقب کرتے ہوئے پونچھ تھنڈر نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آخری اور میں درکار سات رنز بنانے تھے لیکن وہ چھ رن ہی بنا سکے جس کے بعد پونچھ سمیشر نے یہ مقابلہ محض ایک رنز سے اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد سپورٹس سٹیڈیم میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن سہیل ملک مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ایس پی خالد امین اعزازی مہمان تھے۔ مقابلہ میں راجندر سنگھ طوفان اور اشتیاق احمد طاکی آفیشل کے فرائض انجام دے رہے تھے، میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شعبان کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے بہتر گیند بازی کرنے والے شہزاد، بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے منو کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے اور سب سے ذیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کو بھی نوازا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی اور سہیل ملک نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پونچھ کے ٹیلنٹ کو بھی سلام کرتے ہیں۔ سبھی مہمانوں کو، کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام کے آخر میں احساس فونڈیشن کے چئیرمین پرویز ملک آفریدی نے ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں ان کی ہر طرح کی مدد کی۔ اس موقع پر سبھی مہمانوں اور وی آئی پیز نے پرویز احمد آفریدی کو کامیاب ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر مبارکباددی۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ رنراپ کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی سے نوازا گیا۔ اس موقع پر دیگر مہمانوں میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر نواز چوہان، ڈی وائی ایس پی عظیم قریشی، ڈی وائی ایس ایس او، انچارج سپورٹس سٹیڈیم پونچھ نردوش کمار، تاج میر، محمد زمان، میچ کے لیگل ایڈوائزر مبین خان اور الیاس خواجہ،سجاد شیخ، انجینئر ظہیر، جاوید ریشی، شبیر بٹ، عشرت بٹ، ونود کمار، سرفراز میر، نصرت شاہ، محمد امین اور دیگران موجود تھے۔