پونچھ// حضرت پیر سید رسول شاہ المعروف ناگا باجی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے باجی سید الطاف حسین شاہ نے رجوری میں پونچھ و راجوری کے دینی مدارس کے بچوں میں ایک نعتیہ مقابلہ کروایا جس میں ان دونوں اضلاع کے مدارس کے بچوں نے کثیر تعداد میں شمولیت کی اس موقع پر مدرسہ جامعہ فاطمتہ الزھراء جنیاڑ ڈینگلہ پونچھ کی طالبہ عاصیہ فردوس بنتِ برکت حسین ساکنہ گائوں شیندرہ نے پہلا مقام حاصل کیا جس پر انہیں انعام و اکرام سے نوازہ گیا وہی مدرسہ ہذا کے ناظم اعلیٰ سید افتاب حسین شاہ کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ عاصیہ فردوس نے کہا کہ یہ خدا کا کرم میرے والدین کی نیک دعائوں اورقابل اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میری ضلع بھر میں عزت افزائی ہوئی سید افتاب حسین شاہ نے بتایا کہ مدرسہ جامعہ فاطمتہ الزھراء جنیاڑ ڈینگلہ پونچھ میں اس وقت 180 بچیاں زیرِ تعلیم ہیں جو دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں ادارہ کا سارا نظام خاتون معلمات کی قیادت میں چلتا ہے اور پونچھ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے ۔