نئی دہلی // دہلی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ویکسینوں کی کمی ہونے کے باوجود بھی ہر موبائل پر ویکسینیشن کا رنگ ٹون بجایا جارہا ہے۔انہوں نے مرکزی سے کہاجب بھی کوئی کال کرتا ہے ، آپ فون پر یہ پریشان کن پیغام چلاتے رہتے ہیں۔ جسٹس وپن سنگھی اور ریکھا پیلی کے ڈویڑن بینچ نے کہا کہ جب آپ کے پاس ویکسین نہیں ہے، آپ لوگوں کو ٹیکہ نہیں لگا رہے ہیں لیکن آپ ابھی بھی کہتے ہیں ،(ویکسین لگائیں)’ ، جب کوئی ٹیکہ نہیں ہے تو کون ٹیکے لگائے گا؟ ۔عدالت نے کہا ’’"ایسا نہیں ہے کہ آپ نے ایک بار پیغام تیار کیا ہے اور آپ اسے چلاتے رہیں گے ، جیسے ٹیپ چلنا بند نہیں ہوجاتا، آپ اسے دس سال تک چلاتے رہیں گے؟، آپ کو زمینی طور پر موجود صورتحال پر ردعمل ظاہر کرنا ہے،ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص ہر وقت مختلف بات سن لے جو انکے لئے کار آمد ہو‘‘۔بنچ نے یہ بھی کہا کہ پچھلے سال ہاتھ دھونے اور حفظان صحت کے بارے میں بہت سی مہم چلائی جارہی تھی اور آکسیجن کونسیٹرس اور سلنڈر کے استعمال کے بارے میں بھی مواد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ لوگوں کے صحیح طریقے سے استعمال ہورہے ہیں۔عدالت نے کہا ، " وقت نکل رہا ہے، ہر چیز میں تیزی لانی چاہیے‘‘۔