نئی دہلی// (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311170 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 4077 افراد کی موت ہوئی ہے۔اس ددران 17 لاکھ 33 ہزار 232 لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 22 لاکھ 20 ہزار 164 لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 62 ہزار 437 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس سے ری کوری کی شرح 85.25 فیصڈ ہوگئی ہے۔ اب تک دو کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 335 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس عرصے میں 311170نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 46لاکھ 84ہزار 67ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 55344 کم ہوکر 36 لاکھ 18ہزار 458ہوگئی ہے۔اس دوران 4077 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 270284 ہوگئی ہے۔مہاراشٹرا میں ، سرگرم معاملات کی تعداد 25185 کم ہوکر 496498 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 59073 مریضوں کی شفایابی کے بعدٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد 4767053 ہوگئی ہے ، جبکہ 960 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 80512 ہوگئی ہے۔اس دوران ، کیرالہ میں فعال معاملات کی تعداد 3142 بڑھ کر 445692 ہوگئی اور 29442 مریضوں کی شفایابی کے سبب کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1666232 ہوگئی ، جبکہ مزید 96 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 6339 ہوگئی۔کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد میں 6890 کے اضافے کے ساتھ 605515 ہوگئی ہے۔ وہیں 349 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد 21434 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1544982 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں ، کورونا کے سرگرم معاملے 5499 ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد کم ہوکر 66295 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 337 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 21244 ہوگئی ہے جبکہ 1299872 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔تلنگانہ میں فعال معاملوں میں 1760 کی کمی واقع ہو کر 53072 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2928 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 469007 افراد اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سرگرم کیسز 3680 بڑھ کر 207467 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1194582 ہوگئی ہے جبکہ 9271 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تامل ناڈو میں سرگرم معاملوں کی تعداد 12450 بڑھ کر 207789 ہوگئی ہے اور اب تک 17359 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 1339887 مریض انفیکشن شفایاب ہو چکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 16172 فعال معاملے کم ہوئے ۔