پونچھ//ہند فوج کی جانب سے بہادر خواتین (ویر ناری) میں سینیٹری کٹس تقسیم کی گئی ۔واضح رہے کہ ہند فوج جہاںملک کی سرحدوں کی نگہبانی کرتی ہے وہی آج کل کے وبائی حالات کے دوران بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہے۔اس دوران فوج کی جانب سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کر کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جانکاری دی جا رہی ہے وہی مختلف علاقوں میں لوگوں کو ماسک اور سینٹائزر بھی فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ ان کا استعمال کر کے وہ لوگ محفوظ رہیں۔فوج کی جانب سے خصوصی طور پر سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کا اس دوران خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔ضلع پونچھ میں ہندوستانی فوج خصوصی طور پر سرحدوں کے قریب رہنے والے لوگوں کیلئے ہر ممکن کام کر رہی ہے۔ اپنی خدمات کو جارہی رکھتے ہوئے فوج نے ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میںبہادر خواتین (ویر ناری) میں سینیٹری کٹس تقسیم کی۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق فوجی یوگل کشور شرما نے کہا کہ زلزلے ہوں ، سیلاب آئیں یا کوڈ 19کو موجودہ دور ہو فوج ہمیشہ عوام کی مدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہندوستانی فوج اس مہلک وائرس سے متعلق مختلف پروگرام منعقد کر کے لوگوںکو بیدار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ہندوستانی فوج پر فخر ہے جو ہماری مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔