لندن //یورپین پالیمنٹ نے اسرائیل اور فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ یورپین پارلیمنٹ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یورپین پارلیمنٹ نے اسرائیل اور فلسطین میں تشدد کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنازعے سے یورپ میں دوبارہ یہود مخالف جذبات ابھرے، مزید ہلاکتوں سے بچنے کے لیے جنگ بندی ضروری ہیفریقین سے لڑائی کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔دوسری جانب عالمی رہنماؤں نے ایک بار پھر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر زور تو دیا ہے تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وہ کسی ایک بیان پر متفق نہیں ہوئے۔ اس دوران ہلاکتوں میں اضافہ جاری ہے۔فلسطینی بحران پر سلامتی کونسل کے چوتھے اجلاس کا بھی اعلامیہ جاری نہ ہوسکا۔