جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ کووڈ مناسب طرز عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔ ٹیسٹ ۔ ٹریک ،ٹریٹ پروٹوکول اور ٹیکہ لگانے کی سخت عمل آوری ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا واحد طویل مدتی حل ہے ۔ وہ کووڈ ٹاسک فورس ،ضلع ترقیاتی کمشنران اور یو ٹی کے ایس پیز کے ساتھ منعقدہ میٹنگیں کررہے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میڈیکل انفراسٹریکچر میں خاطر خواہ اضافے اور یو ٹی میں مثبت معاملات کی شرح مستحکم کرنے کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ یہ ہے کہ سخت قواعد و ضوابط کے ذریعہ خطرات کو کم کیا جائے اور لوگوں کیلئے زیادہ سے زیادہ صحت اور معاشرتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ دائیرہ اختیارات میں تمام کووڈ پروٹوکول کے موثر نفاذ کو یقینی بنائیں ۔ جانچ اور ویکسی نیشن کو تیز کرنے پر خصوصی زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنروں اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ترجیحی گروپوں پر توجہ دے کر ویکسی نیشن کی پیش رفت بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں ۔ بنک ملازمین ، ہوائی اڈہ اور ریلوے عملہ ، دکاندار ، کسان ، خدمت فراہم کنندگان کو ترجیحی طور پر ٹیکے لگائے جائیں گے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ یو ٹی کی 80 فیصد پنچائتوں میں کووڈ کئیر سینٹروں کو فعال بنایا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران سے کہا کہ اے ایس ایچ اے ، آنگن واڑی ارکان، اے این ایم اور دیگر ذیلی عملہ کی تربیت میں سرعت لائیں۔اُنہوں نے ضروری احتیاطی تدابیر اختیاکرنے اور احتیاطی شرح کے ساتھ علاقوں کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ مائیکرو کنٹین منٹ زون کو ایسے علاقوں سے الگ تھلگ کرنے کی ہدایت دی ۔اِس کے علاوہ وبائی مرض کو پھیلنے کی چین کو توڑنے کے لئے برقت نگرانی اور مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔ٔ لیفٹیننٹ گورنر نے آکسیجن جنریشن پلانٹوں کی تنصیب اور فعالیت اور جموںوکشمیریوٹی میں بفر سٹاک کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نے لیفٹیننٹ گورنر کو یوٹی میں آکسیجن سٹاکی وافتر فراہمی کے بارے میں جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضرورت کے مطابق دیہی علاقوں میں کووِڈ کیئر سینٹروں میں آکسیجن کی فراہمی کے لئے آکسیجن سلنڈروں کے بفر سٹاک کو استعمال کرنے کے لئے کہا۔