سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر متعدد غیر سرکاری رضاکار تنظیموں (این جی اوز) میں آکسیجن کنسٹریٹر اور دیگر کووڈ مخالف اشیاء تقسیم کی۔اشوک کول نے کہا کہ ان رضاکار تنظیموں کی وساطت سے کووڈ مخالف اشیاء جیسے سینی ٹائزر، ماسک ، دستانے کووڈ متاثرین تک پہنچ جائیں گی ۔ موجودہ وبائی دورمیں این جی اوز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اشوک کول نے تعریفی اسناد بانٹتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال قابو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو مدد کررہی ہے اور اس کیلئے کارکن بہت محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے پورے ضلع میں پارٹی کیڈر کے ساتھ پچھلے کئی مہینوں کے دوران بھی کام کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ کوویڈ 19 امدادی کاموں کے سلسلے میں لگن کے ساتھ کام کریں۔کول نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بی جے پی حکومت کے 7 سال 30مئی کو مکمل ہورہے ہیں اور اس سلسلے میں وادی کے مختلف یونٹوں میں یہ دن منایا جائے گا۔