بانڈی پورہ//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے بانڈی پورہ ضلع کے سمبل سب ڈویژن کا دورہ کرتے ہوئے کووڈ 19 کے خلاف کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران سول سوسائٹی اور ڈی ڈی سی ممبران سے اُن سے ملاقی ہوئے ۔ مشیر موصوف کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ علی افسر خان جوائنٹ ڈائریکٹر پلانگ امتیاز احمد ودیگر ضلع افسران تھے ۔مشیر موصوف نے عوامی وفود سے ملکر یقین دلایا کہ کورونا کے خلاف موثر طور پرسرکارنپٹ رہی ہے اور تمام بنیادی سہولیات میسر رکھ کر صف آرا ہیں۔ انہوں نے ڈانگر پورہ سمبل کے نئے کووڈ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے پنچایت سطح پر پانچ بسترہ والے کووڈ مراکز قائم کرکے تمام سہولیات بہم رکھے گی تاکہ دیہی علاقوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اور علاج بھی احسن طریقے سے پہنچ سکے۔