سرینگر // فوجی سربراہ جنرل ایم ایم ناراوانے، نے بدھ کو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔آرمی چیف کے ہمراہ شمالی آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی اور لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے ، جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) 15 کور بھی تھے۔لیفٹیننٹ گورنر اور آرمی چیف نے جموں و کشمیر کے وسطی علاقے میں حالیہ داخلی سلامتی کی پیشرفت اور مروجہ سلامتی کے منظرنامے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سلامتی سے متعلق متعدد امور اور ان کے موثر انتظام پر بھی بات چیت کی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے درمیان قریبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اعلی اہمیت پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے عوام کے لئے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں فوج کے کردار کو سراہا ، علاوہ ازیں انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں حکومت کی کوششوں کی تکمیل کے علاوہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں بھی فوج کے کردار کی تعریف کی۔