اننت ناگ //اننت ناگ میں محکمہ بجلی میں یومیہ اجرت پر کام کر نے والا ایک عارضی ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔بجبہاڑہ میں 25 مئی کو محکمہ بجلی میں بحیثیت ڈیلی ویجر کام کرنے والا ایک عارضی ملازم عاشق حسین خان ولد محمد سبحان خان ساکن تلہ کھن ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا، جس دوران کرنٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔اسے علاج معالجہ کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس سے مزید علاج معالجے کیلئے سکمز صورہ ریفر کیا جہاں 10 روز کے بعد وہ دم توڑ بیٹھا ہے ۔