سرینگر // جموں و کشمیر میں 4291 پینچایتی حلقوں میں3916کویڈ کیئر سینٹر قائم کئے گئے جن میں 3267ٹیلی میڈیسن سہولیات دستیاب رکھیں گئی ہیں ۔ان میں 3636کویڈ سینٹروں کو مختلف ضلع اسپتالوں، سب ضلع اسپتالوں اور پرائمری ہیلتھ سینٹروں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3012سینٹروں کو آکسی میٹر، 1197 سینٹروں کو گلیکو میٹر،2588سینٹروں کو تھرما میٹر،4450سینٹروں کو کویڈ کٹ،688کیویڈ کیئر سینٹروں کو ویل چیئر اور 326مریضوں کو آکسیجن سینٹر فراہم کئے گئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 2182پنچایتی حلوقوں میں 1807کویڈ کیئر سینٹر قائم کئے گئے ہیں جن میں 1158میں ٹیلی میڈیسن سہولیات دستیاب ہے۔ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 1527کویڈ کیئر سینٹروں کو ریفریل کیلئے ضلع اور سب ضلع اسپتالوں کے علاوہ پرایمری ہیلتھ سینٹروں کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1083پلس آکسی میٹر ، 456کو گلوکو میٹر،772کو تھرما میٹر، 2471کو کویڈ کیٹ، 356ویل چیئر اور 116آکسیجن سینلنڈر فراہم کئے گئے ہیں۔ جموں صوبے میں قائم 2019پنچایتی حلقوں میں 2019کویڈ سینٹر قائم کئے گئے ہیں جن سبھی میں ٹیلی میڈیسن، ریفلرل کیلئے منسلک، 2019میں عملہ تعینات کیا گیا ، 2019آکسی میٹر ، 415کو گلوکو میٹر 1816کو تھرما میٹر ، 332ویل چیئر، 153ٹرالی اور 210آکسیجن سیلنڈر فراہم کئے گئے ہیں۔