کنگن//کورونا لاک ڈائون میں نرمی کے بعد سیاحتی مقامات پر ہلکی چہل پہل شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمگیر وبا کورونا لاک ڈائون میں انتظامیہ کی طرف سے کی گئی نرمی کے بعد اتوار کے روز سیاحتی مقام سونہ مرگ میں ہلکی چہل پہل دیکھنے کو ملی اور شہر سرینگر کے مختلف مقامات سے سیرو تفریح پر آنے والے مقامی سیلانی جن میں بچے، خواتین اور مرد شامل تھے، نالہ سندھ کے کنارے جھلستی گرمی سے راحت لینے میں مصروف تھے اگرچہ پوری ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسوں اور اموات میں اضافے کے پیش نظر وادی میں بھی کورونا لاک ڈائون عمل میں لایا گیا تھا جس کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، تاہم گذشتہ ہفتے انتظامیہ نے لاک ڈائون میں نرمی کی ، جس کے بعد اتوار کے روز سیاحتی مقام سونہ مرگ میں مقامی سیلانیوں کی چہل پہل دیکھنے کو ملی اور لوگ نالہ سندھ کے کناروں پر ٹھنڈی ہوائوں سے لطف لے رہے تھے ۔اس دوران سونہ مرگ میں بدستورلاک ڈائون بدستور رہا ۔