سری نگر//مرکزی سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔مرکزی سیکرٹری اور لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میں مختلف بڑے سڑک منصوبوں پر عمل درآمد کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مضبوط سڑک رابطہ کسی بھی خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک اہم جز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر روڈ ، ہائی وے کے تمام منصوبوں کو عوامی تجارت اور احسن نقل و حمل کی سہولیت کے لئے مقررہ میعاد کے اندر مکمل کیا جائے گا۔اِس موقعہ پرچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، پرنسپل سیکرٹری تعمیرات عامہ شیلندر کمار اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔