پونچھ//رہبر تعلیم ٹیچرس فورم پونچھ کے زمہ داران نے ضلع صدر حامد نباض کی قیادت میں نئے تعینات شدہ چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ عبدالمجید سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے نئے چیف کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مطالبات بھی گوشگزار کئے۔نباض نے انہیں اس موقعہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ سے یہ کرسی خالی تھی جس سے کہیں نا کہیں اساتذہ برادری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ یہ چارج سی ای او راجوری کے پاس تھا جنہیں دو اضلاع کو سنبھالنے میں مشکل پیش آتی تھی پھر بھی انہوں نے اپنی انتھک کاوشوں کا مظاہرہ پیش کیا اب موجودہ چیف سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اس وقت اس بات سے پریشان ہیں کہ جو نقصان اسکولوں کے بچوں کا ہوا اس خلا کو کیسے پر کیا جائے جبکہ پچھلے سال پھر بھی کمیونٹی کلاسس سے نقصان کی کسی حد تک بھر پائی کی گئی تھی اگر اس بار بھی ایسی ہدایات جاری کی جائیں تو راحت پہنچائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اساتذہ کے حوالے سے کچھ زونس میں چلڈرن الاؤنس'زون بفلیاز کے دو اساتذہ کی مستقلی اور تنخواہیں بند ہیں'زون منڈی کے تین اساتذہ کی مستقلی وغیرہ چیف کے سامنے رکھے یو ٹی چیف آرگنائزر خلیل خان نے کہا کہ ان مسائل کو وہ آفیسر موصوف کے زریعے حل کی توقعہ رکھتے ہیں۔اس موقعہ پر جنرل سیکرٹری چودھری عمران قادر'زونل صدور میں سے بالاکوٹ کلیم خان 'منڈی نشاط تانترے'ساتھرہ علی بہادر'ننگالی قاسد شیخ'مینڈھر رفیق میر،کنوئیاں شبیر احمد،،بلال راتھر،،منظور خواجہ،طارق نائک،شبیر آرزو'شفیق تانترے'زون پونچھ نظام میر'جاوید عطاری و دیگر عہدیداران نے بھی نئے چیف کو اس موقعہ مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اساتذہ اور خاص کر کے بچوں کے مسائل کو اولین فرصت میں حل کرینگے۔