منجا کوٹ //تحصیل منجا کوٹ میں انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کئی ایک سڑکیں اس وقت مکینوں و ٹرانسپورٹروں کیلئے درد سر بنی ہوئی ہیں ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر کے قریب واقعہ گائوں ککوڑہ سے راجدھانی علاقہ میں جارہی 5کلو میٹر سڑک گزشتہ کئی عرصہ سے مکمل ہی نہیں کی جارہی ہے جبکہ مذکورہ سڑک پر گزشتہ 3برسوں سے کام سست روی کیساتھ جاری ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش ہیں ۔عام لوگوں نے بتایا کہ سرحدی علاقوں کو جموں پونچھ شاہراہ کیساتھ جوڑنے والی سڑک پر متعلقہ ٹھیکیدار نے زمینی کٹائی کا کام کروایا تھا جس کے بعد اسکو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ سڑک تیار ہونے کے بجائے کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے جبکہ نالیوں کا بھی کوئی معقول بندوبست نہیں ہے جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں کا پانی لوگوں کی زراعی اراضی کیساتھ ساتھ رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی علاقوں کو آپس میں جوڑنے والی سڑک کو جلدازجلد مکمل کروانے کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ ان کی دقتیں کم ہو سکیں ۔متعلقہ محکمہ کے ایگز یکٹو انجینئر نے بتایا کہ اس سلسلہ میں فیلڈملازمین کو ہدایت جاری کی گئی ہیں اور جلد ہی کام شرو ع کر دیا جائے گا ۔