سرینگر///اننت ناگ میں سڑک کے ایک حادثہ میں سات دن قبل زخمی ہوا نوجوان سکمز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔ کے این ایس کے مطابق مومن آباد اننت ناگ میں 15جون کو23سالہ ذاکر حمید لون ولد عبدالحمید(مرحوم) ساکن نوگام شانگس سڑ ک کے ایک حادثہ میں دوسرے شخص کے ہمراہ زخمی ہوا تھا۔ حادثہ میں ذاکر لون شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال اننت ناگ لے جاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے صورہ منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ ایک ہفتہ تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ذاکر لون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ذاکر لون کی میت جب اگھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔
گانٹہ مولہ بارہمولہ میںدلدوز حادثہ ،نوجوان لقمہ اجل
بارہمولہ // فیاض بخاری// گانٹہ مولہ بارہمولہ میںسڑک کے ایک دلدوز حادثے میں 26 سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ سوموار کو بعد دپہر اُس وقت پیش آیا جب ایک ماروتی گاڑی زیر نمبر JKO5B-4607 گانٹہ مولہ کے قریب پلٹ کر ایک گہرکھائی میں جاگری ۔جس کے نتیجے میں ایک 26 سالہ نوجوان محمد اشرف سود ولد غلام قادر سود ساکنہ برنیٹ بونیار اوڑی موقع پر لقمہ اجل بن گیا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرلیا ۔