گاندربل//سرکاری نرخوں پر محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کی جانب سے فراہم کیا جانے والے مٹی کے تیل کی کالا بازاری کرنے والے ڈیلر سے بھاری مقدار میں تیل ضبط کیا گیا۔پولیس کے بیان کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر عبد المجید کی نگرانی اور پولیس تھانہ گاندربل ایس ایچ اوسلفی ارشد کی قیادت میں گاندربل پولیس نے سرینگر گاندربل شاہراہ پر دریند کے مقام پر چھاپے کے دوران ایک دکان اور گودام سے ہزاروں لیٹر مٹی کا تیل برآمد کیا ۔پولیس نے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔