پونچھ +راجوری //یوگا ڈے کی مناسبت سے ملک اور جمو ں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح راجوری اور پونچھ میں بھی کئی جگہوں پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران رضا کاروں ،مختلف محکموں کے ملازمین اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ان حالات میں پونچھ میں اگرچہ بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد نہیں کی گئی اس کے باوجود لوگوں نے گھر میں ہی اپنے کنبہ کے افراد کے ساتھ‘ یوگا کلر کے ا س دن کو منایا۔واضح رہے کہ محکمہ آیوش کی جانب سے یوگا کے ہم آہنگی سے متعلق مشق کو آسان بنانے کے لئے پچھلے کئی روز سے آن لائین یوگا سیشن نشر کرنے کا اہتمام کیاگیا۔ پونچھ ضلع میں محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے ساتویں بین الاقوامی یوم یوگا پر مختلف زونوں میں اس دن کو منایا گیا ۔ محکمہ یوتھ سروسز اور اسپورٹس نے پونچھ قصبہ میں گورنمنٹ بوائز ہائر سکنڈری اسکول پونچھ، گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ ، گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول شیش محل پونچھ میں بین الاقوامی یوگا ڈے منایا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ، ایس ایس پی پونچھ ، ایڈیشنل ایس پی پونچھ اور معززشہریوں نے مختلف مقامات پر مختلف مقامات پر شریک ہو کر یوگا کر کے اس کی اہمیت و افادیت کا مظاہرہ کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے پونچھ کے تمام شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ وبائی امراض کے دوران گھر میں باقاعدگی سے یوگا کر کے اپنی صحت کو بہتر بنائیں ۔انھوں نے ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے آفیسران کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کام نہایت خوش اصلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔اس دوران ضلع کے تمام زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسران نے اپنے فیلڈ اسٹاف اور طلبہ کے ساتھ اپنے اپنے زون میں یوم یوگا منایا۔اسی طرح راجوری ضلع کے مختلف علاقوں میں یوگا کی مناسبت سے پروگرام منعقد کئے گئے جن میں لوگوں نے شامل ہو کر یوگا مشقیں کی ۔ضلع ہیڈکوارٹر پر اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سرکاری آفیسران و ملازمین کیساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی شرکت کی ۔اس کے علاقوں دونوں سرحدی اضلاع میں فوجی اہلکاروں و بی ایس ایف اہلکاروں کی جانب سے بھی یوگا کی مشقیں کی گئیں ۔منجا کوٹ میں انٹر نیشنل سکول کیساتھ ساتھ فیزیکل شعبہ کی جانب سے پروگرام منعقد کیا گیا جبکہ سب ڈویژن نوشہرہ کے مختلف جگہوں پر یو گا مشقیں کی گئی ۔