تھنہ منڈی // روٹری کلب کی جانب سے تھنہ منڈی میں صحافیوں کو ماسک و دیگر ضروری ساز و سامان تقسیم کیا گیا ۔اس موقعہ پر روٹری کلب راجوری کے جنرل سیکرٹری رشیدخان نے ضلع صدر روٹری کلب راجوری کی ہدایت پرتھنہ منڈی میں میڈیاکے تمام نمائندوں کو ماسک اورسینی ٹایزر تقسیم کیاجس پر میڈیا کے تمام نمائندوں نے روٹری کلب کاشکریہ ادا کیا۔ وہیں جنرل سیکرٹری رشیدخان نے ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں انہوں نے اپنی تنظیم کی جانب سے لوگوں تک اہم جانکاری پہنچاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقہ سے تعلق رکھنے والے بی پی ایل صارفین اگر کسی بھی قِسم کی پریشانی سے دوچار ہیںتو کل ب ان کی مشکل وقت میں مدد کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ روٹری کلب غریب مریضوں کے علاج معالجے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔