سرینگر// وادی میں درجہ حراست میں اضافہ اور اسکولوں کے مسلسل بند ہونے کے نتیجے میں چھوٹے بچوں نے مقامی پارکوں میں ڈیرہ جمایا ہے۔ کورونا وائرس معاملات میں کمی اور موسم گرم ہونے کے بعدمنگل کو سرینگر کی عید گاہ پارک میں چھوٹے بچوں کی اچھی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی،جو مختلف کھیلوں میں سرگرم دیکھنے کو ملے۔کورونا کے پیش نظر سرکاری و نجی اسکولوں کے مسلسل بند رہنے اور آن لائن تعلیم سے گھروں میں مقید ہوئے بچوں نے مقامی پارکوں میں کھیلنا کودنا شروع کردیا ہے جبکہ صبح و شام کے اوقات میںان پارکوں میں اچھا خاصا رش دیکھنے کو ملتا ہے۔بچوں کا کہنا ہے کہ اسکول بند ہیں اوروہ گھروں میں محصور ہیں،جس کے نتیجے میں وہ بہت تنگ آچکے ہیں۔ان بچوں کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے وقت مقامی پارکوں میں ٹہلنے اور کھیل کود سے انہیں جہاں گھریلوں کھیلوں سے آزادی مل رہی ہے وہیں باہر گھومنے میں کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔