سرینگر//سرکار نے انتظامی سیکریٹریوں و محکموں کے دیگر افسراں تک عوام کی رسائی کیلئے پانچ فون نمبرات درخواستوں کی رجسٹریشن کیلئے جاری کئے ہیں،جبکہ اس مقصد کیلئے متحرک افسراں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ فون نمبرات 0194-2506144، 0194-2500115; 0194-2506102، 0194-2506111 اور 0194-2506112ہیں۔سرکار کی جانب سے جاری کی گئی پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے’’ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سرکار نے انتظامی افسراں اور محکموں کے دیگر افسراں تک درخواستوں کی رجسٹریشن کے ذریعے پہنچنے کیلئے ایک نظام قائم کیا ہے‘‘۔اس حوالے سے5فون نمبرات کو جاری کیا گیا ہے،جن پر لوگ صبح10بجے سے شام5بجے تک کسی بھی ایام کار کے دوران اپنی درخواستوں کی رجسٹریشن کرسکتے ہیں‘‘۔آرڈر میں کہا گیا ہے ’’ رجسٹرڈ درخواستوں کو اس ہیلپ لائن کے ذریعے متعلقہ انتظامی سیکریٹریوں کے ساتھ اٹھایا جاسکتا ہے‘‘۔