سری نگر//گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ الہٰی باغ میں کھیلے گئے جے کے پی ایل ایڈیشن 1 میں ننوں اسٹارز اور ایس ایس سی سی بمنہ کل فاتح بن کر سامنے آئے۔ پہلا میچ ننوں اسٹارز اور کشمیر ہارورڈ زونی مر سی سی کے مابین کھیلا گیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد ننوں اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اووروں میں 135 رن بنائے۔ بھٹ آرش نے 22 گیندوں میں 36 رن بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کشمیر ہارورڈ 15 رن سے میچ ہار گیا۔روف میر کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرا میچ ایس ایس سی سی بمنہ اور ٹیم Hooked کے مابین کھیلا گیا۔ ایس ایس سی سی بمنہ نے ٹاس جیت کربلے بازی کی 197 رنز کا ہدف دیا۔جواب میںTeam Hooked نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 190 رن بنائے اور صرف 6 رن سے میچ ہار گئے۔ وسیم رضا کو عمدہ کارکردگی کے سبب مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔