نئی دہلی//بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے ہندوستان کو 2026 میں ہونے والے اہم بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی دی ہے ۔ اس کے بہ ضابطہ اعلان منگل کے روز کیا گیا۔ یہ دوسری بار ہوگا جب ہندوستان اس پریمیئم ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جو اولمپک سال کو چھوڑ کر ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ۔ ہندوستان نے حیدرآباد میں سال 2009 میں آخری بار بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ کی میزبانی کی تھی۔ تب سے لے کر آج تک ہندوستان نے 2014 تھامس اور اوبیر کپ فائنل، ایشیائی چیمپئن شپ کے علاوہ سالانہ بی ڈلیو ایف سپر 500 ایونٹ، یونیکس-سن رائز انڈیا اوپن سمیت مختلف اہم بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی میزبانی کی ہے ۔ ہندوستانی بیڈمنٹن اسوسی ایشن کے صدر ہیمنت بسوا سرما کو یقین ہے کہ 2026 میں عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی سے ہندوستانی بیڈمنٹن کوعالمی سپر پاور بننے کی سمت میں بڑا قدم اٹھانے میں مدد ملے گا۔ سرما نے کہا،‘اس قد کے ٹورنامنٹ کی میزبانی بیڈمنٹن اسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے ایک بڑی حصولیابی ہوگی’۔ بی ڈبلیو ایف نے گزشتہ سال کورونا وبا کے سبب بند ہوئی اپنے کھیل کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ۔ اس سلسلے میں بی ڈبلیو ایف نے اپنے بین الاقوامی ٹورنامنٹکیلنڈر کو پھرسے تیار کرنے کاذہن بنایاہے ۔ ہندوستان کو 2023 میں سدیرمن کپ کی میزبانی کرنی تھی، لیکن بی ڈبلیو ایف نے چین کے سوزو کو اس ورلڈمکسڈ ٹیم چیمپین شپ کی میزبانی کا اختیاردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہیں چین میں کوروناکی صورتحال کی وجہ سے بی ڈبلیو ایف کو اس سال ہونے والے 2021 سدیرمن کپ کو چین کے سوزو سے فن لینڈ کے شہر ونتا میں منتقل کرنے کے لئے مجبورہونا پڑا ہے ۔ بی ڈبلیو ایف نے ایک بیان میں کہا، ‘سوزو اب بی ڈبلیو ایف ورلڈ مکسڈ ٹیم چیمپینشپ کے 2023 ایڈیشن کی میزبانی کرے گا، جبکہ 2023 ایڈیشن کا اصل میزبان ہندوستان 2026 میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپیئن شپ کی میزبانی کرے گا’۔یواین آئی