ممبئی //سابق ہندوستانی بلے باز گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ آئندہ ٹی-20 عالمی کپ میں جب ہندوستان پاکستان کے مدمقابل ہوگا توکپتان وراٹ کوہلی اورروہت شرما کی ذمہ داری بڑی ہوگی۔ گوتم نے جمعہ کو اسٹاراسپورٹس کے پروگرام ‘آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ اسپیشل میں کہا، ‘‘جب میں نے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ پاکستان کے خلاف کھیلا تھا تومیں پاکستان کے خلاف کافی کرکٹ کھیلنے والے کچھ کھلاڑیوں کی بنسبت شایدزیادہ پرجوش اورگھبرایا ہواتھا، اس لئے یہ سینئر کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو پرسکون رکھیں، کیونکہ یہ جذبہ نہیں ہے جو آپ کو میچ جیتائے گا، بلکہ یہ بلے اورگیند کے درمیان کامقابلہ ہے ، جس میں بہترکرنے والی ٹیم ہی جیتے گی، اس لئے وراٹ کوہلی یاروہت شرما جیسے سینئر کھلاڑیوں پر ہندوستان کے پاکستان کے خلاف مقابلے میں بڑی ذمہ داری ہوگی۔ سابق ہندوستانی بلے باز رابن اتھپا نے پروگرام میں عالمی کپ کے دوران ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جدوجہد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ‘‘یہ بہت سارے جذبات، توقعات کو سامنے لاتا ہے اورلوگ ہمیشہ اس کے لئے تیاررہتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ کوئی بھی کرکٹر جو ماضی میں کھیل چکاہے یاکوئی بھی جو ہندوستان کے لئے کھیلناچاہتا ہے ۔ وہ ہمیشہ ہندوستان پاکستان کے میچ کے لئے تیاررہتا ہے ، کیونکہ یہ کرکٹ کھیلنے والوں سے زیادہ اسے دیکھنے والوں کے جذبات کو ظاہرکرتا ہے ۔ گوتم نے کہا، ‘‘2007 ٹی-20 عالمی کپ کا حصہ ہونا خاص تھا، لیکن میں اس کے بارے میں بھول گیا ہوں۔ سچ کہوں تو ہندوستان کو اس سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ 2007 عالمی کپ یہ 13 سال سے بھی پہلے کی بات ہے اورمجھے لگتا ہے کہ ہمیں 2007 اور2011 کے اس جنون سے چھٹکارا پانے کی ضرورت ہے ۔’’ رابن نے کہا، ‘‘بے شک میرے لئے ذاتی طور سے یہ ایک خاص لمحہ ہے ، لیکن میں گوتم گمبھیر سے متفق ہوں۔ ہم نے 2007 میں ٹی-20 کپ جیتاتھا، اس لئے ہم جانتے ہیں کہ اسے حاصل کیاجاسکتا ہے ۔یواین آئی