پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ساتھرہ میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران سابق ایم ایل سی پردیپ شرما اور شہزاد خان نے مہمان خصوصی کی طور شرکت کی ۔اس موقعہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے بلاک ساتھرہ کے صدر سرپنچ حلقہ پنچایت کینو کے علاوہ مختلف پنچایتوں کے سرپنچ اور پنچوں کے علاوہ معزز شہریوں نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابقہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے لیڈران نے کہا کہ مستقبل میںبھی بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کے ترقی کے لئے بڑے بڑے کام انجام دینے والی ہے۔اجلاس میں بلاک ساتھرہ میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی اہم فیصلے لئے گئے۔پارٹی لیڈران اور پارٹی کارکنان نے باتفاق رائے مختلف شعبہ جات کے لئے نائب صدر، سیکریٹری اور خزانچی منتخب کئے تاکہ وہ لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی کو مذید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بی جے بی کے بلاک صدر ساتھرہ خالد احمد نے بتایا کہ یہ ایک اہم اجلاس تھا جہاں پارٹی لیڈران اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انھوں نے کہا کہ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کو بلاک سطح پر مضبوط بنانے کے لئے تمام شرکا نے با اتفاق رائے اہم فیصلے لئے۔