مینڈھر //فوج کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن میں ایکتا کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سیول ایڈ منسٹریشن کے اشتراک سے منعقدہ اجلاس کا اصل مقصد آپسی یکجہتی کو بحال رکھنا تھا ۔فوجی کمانڈنٹ کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں معززین او ر سیول انتظامیہ کے آفیسران بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے فوجی آفیسر نے کہاکہ مینڈھر کے مکینوں نے آپسی بھائی چارے کی ایک مثال قائم کی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مکینوں کو چاہئے کہ وہ کسی بھی معاملہ کو حل کرنے کیلئے فوج کیساتھ اشتراک سے کام کریں ۔اپنے خطاب میں ایس ڈی ایم مینڈھر نے فوج کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ کسی بھی معاملہ میں فوج کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔مقامی معززین نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ فوج نے غریب عوام کی ہر ایک مشکل وقت میں مدد کی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔