پونچھ//حضرت علامہ انور شاہ کشمیری اسلامک انٹرنیشنل اکیڈمی (ہاکیہ ) شہر پونچھ نے سر سید ایجوکیشن مشن پونچھ کے اشتراک سے عظمت حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور احترام انسانیت کے عنوان پر مختصر نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر خلیق انجم نے انجام دیئے موصوف نے پر تپاک انداز میں مہمانان گرامی قدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے عظمت امام حسین رضی اللہ عنہ کی حیات پر شاعرانہ انداز میں ابتدائیہ پیش کیا۔اس موقع پر شعراء کرام نے اشعار اور مقررین نے تقریری صورت میں حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی حیات، خدمات، کارناموں، قربانی وشہادت پر روشنی ڈالی۔کرونا وائرس کی وجہ سے نشست کو انتہائی مختصر رکھا گیا تھا، ہر شریکِ پروگرام نے دو گھنٹے پر مشتمل اس نشست کو اخیر تک رونق بخشی۔