سانبہ//ضلعی انتظامیہ سامبا نے تجاوزات کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر مہم چلائی اور یہاں رام گڑھ میں 55 کنال ریاستی زمین اور 03 کنال کاہچرائی اراضی کو واپس لیا۔تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سامبا انورادھا گپتا نے ا نسداد تجاوزات ٹیم تشکیل دی جو صبح سویرے موقع پر پہنچی اور متعدد JCBs مشینوں کو کام میںلاکر کئی عارضی اور مستقل ڈھانچے کو ہٹا دیا جن میں فٹ پاتھ ، باؤنڈری وال ، کنکریٹ آر سی سی ، شیڈ ، خاردار تاروں ، کھمبے ، گھر اور دیگر ڈھانچے شامل تھے۔تحصیلدار رام گڑھ ترسیم لال نے پولیس افسران اور فیلڈ ریونیو سٹاف کے ہمراہ گاؤں ڈبز کاکا رام گڑھ میں خسرہ نمبر 316 کے تحت خالی ریاستی زمین کی 55 ڈگری کی پیمائش کی جبکہ ملحقہ علاقے میں مزید 3 کنال کہچرائی اراضی واگزار کرائی گئی۔