نئی دہلی// لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں ایک ہندوستانی پارلیمانی وفد 7 سے 9 ستمبر تک ویانا (آسٹریا) کا دورہ کرے گا۔وفد میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش اور لوک سبھا کے جنرل سکریٹری اتپل کمار سنگھ بھی شامل ہیں۔ یہ وفد 7 اور 8 ستمبر کو پارلیمنٹ کے اسپیکرز کی پانچویں عالمی کانفرنس اور 9 ستمبر کو انسداد دہشت گردی پر پہلی عالمی پارلیمانی سمٹ میں شرکت کرے گا۔ یہ کانفرنس بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو)، جنیوا اور آسٹریا کی پارلیمنٹ مل کر اقوام متحدہ کے تعاون سے منعقد کر رہی ہیں۔ لوک سبھا سیکرٹریٹ کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار وفد کے سکریٹری ہیں۔کووڈ-19 وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی پارلیمانی ایونٹ ہوگا جس میں شرکاء جسمانی طور پر شرکت کریں گے ۔ کووڈ۔ 19 وبائی امراض چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی اقدام اور عوام کی مدد کرنے میں کثیرالجہتی حکمت عملی کی کامیابی اور خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے والے قوانین کی منسوخی، صنفی مساوات کی طرف آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ۔مسٹر برلا 'پارلیمنٹ اور عالمی حکمرانی: نامکمل ایجنڈا کے موضوع پر پینل بحث میں حصہ لیں گے ۔