سرینگر//اپنی پارٹی صدر سیدالطاف بخاری نے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کفرناڑ بہک میں پانچ افراد کی ہلاکت کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں بخاری نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ پرزور دیا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں روانہ کی جائیں۔ انہوں نے کہا’’ میں اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانیں کھونے والوں کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا گو ہوںاور میری انتظامیہ سے گذارش ہے کہ متاثرہ کنبہ کو معقول معاوضہ جلد سے جلد فراہم کیاجائے‘‘۔ اپنی پارٹی کے سینئرلیڈر محمد دلاور میر اور یاور میر نے بھی غمزدہ کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے گذارش کی کہ فوری طور ایکس گریشیا فراہم کی جائے۔