ترال//جنوبی قصبہ ترال سے قریب7کلو میٹر دور لرو جاگیر نامی گائوں میں پیر کی صبح ایک پاگل کتے نے ایک 4سالہ بچی سمیت 5افرادکو حملے میں زخمی کر دیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بچی سب سے زیادہ زخمی ہے ۔ایک عینی شاہد منظور احمد بابا نے بتایا کہ وہ رستے سے جا رہا تھا جس دوران کتے نے ایک بچی کو پیروںمیں پکڑ کر رکھاتھا ۔انہوں نے کہا ’’میں نے چپل سے کتے کو پیٹا اوربچی کو شدید زخمی حالت میں آزاد کرنے میں کامیابی حاصل کی ‘‘۔اس دوران مقامی لوگوں نے بعد میں پاگل کتے کا تعاقب کر کے اسے ڈھنڈوں سے پیٹ کر مار ڈالا ۔ اس گائوں میںان حملوں کے بعدبچوں اورخواتین میں خوف اور تشویش کی لہر پھیل گئی ہے ۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ ترال کے بیشتر دیہات میں شہری علاقوںسے کتوں کو گاڑیوں میں لاکریہاں چھوڑا جاتا ہے جو لوگوں پر حملوں کے موجب بن جاتے ہیں۔ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے نے اس حوالے سے میونسپل کمشنر سے بات کی ہے ۔